حج درخواستیں مارچ سے وصول کی جائیں گی ،وفاقی وزیر مذہبی امور

جمعہ 21 فروری 2014 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج درخواستیں مارچ سے وصول کی جائیں گی جو پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر منظور کی جائیں گی ، عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام مئی میں شروع کیا جائے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین حافظ حمد اللہ کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران حج کرنیوالے رواں برس حج پر نہیں جا سکیں گے۔کمیٹی کے استفسار پر وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج کوٹہ حاصل کرنیوالے ٹور آپریٹرز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کردی تھی ، کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔کمیٹی نے ہدا یت کی کہ ان حج ٹورآپریٹرز کی فہرست 4 روز میں اسے پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :