چکوال میں لڑکی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 21 فروری 2014 17:01

چکوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) چکوال میں لڑکی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

چکوال میں قتل ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ایک ہی کمرے سے ملی ہیں، لڑکی کی لاش کمرے کے پنکھے سے پھندہ لگی لٹک رہی تھی تاہم لڑکے کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔لڑکا محمد اسحاق تین دن پہلے بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والے دونوں افراد آپس میں کزن تھے اورلڑکی شادی شدہ تھی۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ لڑکی کو قتل کر کے بعد خود کشی کا رنگ دینے کی کو شش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :