گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیم کے 4مبینہ دہشت گرد گرفتار

جمعہ 21 فروری 2014 16:52

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) گوجرانوالہ پولیس نے امام بارگاہوں میں فائرنگ اور قتل و غارت گری میں ملوث کالعدم تنظیم کے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔سی پی اوکا کہنا ہے کہ ملزمان نے امام بارگاہوں پرحملے میں تین افرادکے قتل اوردرگاہوں کے سات متولیوں کے قتل کا بھی اعتراف کیاہے۔

(جاری ہے)

کالعدم جہادی تنظیموں سے تربیت یافتہ زیرحراست چاردہشت گردوں کومیڈیا کے سامنے پیش کردیاگیا۔ سی پی اوراجا رفعت مختار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عمیر، محمد زبیر، مزمل اورحافظ عمران کاتعلق گوجرانوالہ سے ہے چاروں ملزمان نے پانچ سے چھ سال قبل کالعدم تنظیموں سے تربیت حاصل کی تھی جبکہ ان کے پاس سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ سی پی او نے دعویٰ کیا ہے کہ چارمحرم کوامام بارگاہوں میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے تین افرادکو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان نے درگاہوں کے سات متولی کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیاہے۔

متعلقہ عنوان :