بلاول بھٹو کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جمعہ 21 فروری 2014 16:34
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کراچی میں تخریب کاری کی بڑی سازش کے الزام میں گرفتار کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان کو 28 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ سی آئی ڈی پولیس نے تینوں ملزمان کے چہروں پر کپڑا ڈال کر سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں پیش کیا جہاں استغاثہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان بلاول بھٹو زرداری اور ایس ایچ او رفیق تنولی سمیت اہم شخصیات کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کے لئے انہوں نے بارود سے بھری ہوئی ایک گاڑی بھی تیار کی۔
سرکای وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو مزید تفتیش کےلئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے تاہم عدالت نے ملزمان کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے 28 فروری کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ حساس اداروں اور پولیس نے گزشتہ روز ماڑی پور اور اسٹیل ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی کرکے بارودی مواد سے بھری 2 گاڑی قبضے میں لے کر خودکش بمبار سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور ایس ایچ او شفیق تنولی سمیت اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.