اسلامی ممالک کیساتھ تجارت وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

جمعہ 21 فروری 2014 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تجارت وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان خلیجی ریاستوں کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

خلیجی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے، حکومت کی پہلی ترجیح مسلم ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو کامیاب بنانا ہے، اس سلسلے میں پاکستان مسلم ممالک کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدوں پر دستخط کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈی ایٹ گروپ کا چیئرمین ہے، ڈی ایٹ کی آبادی ایک ارب افراد اور مارکیٹ کا حجم دس کھرب ڈالر ہے، پاکستان علاقائی ترجیحی تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور روزگار کے مواقع کے فروغ کے لئے متحرک ہے، پاکستان 2005 سے گلف کارپوریشن آف کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کے لئے کوشان ہے، جسے حتمی شکل دے کر سال دو ہزاربیس تک تجارتی حجم چھ ارب سے بڑھا کر پینتیس ارب ڈالر کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :