سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے تحت کل بارہویں ویسٹ بری اوپن رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 2014 کا انعقاد ہو گا

جمعہ 21 فروری 2014 16:14

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے تحت کل 22فروری کو ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب میں بارہویں ویسٹ بری اوپن رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 2014 کا انعقاد ہو گا ۔ ویسٹ بری گروپ اس ٹورنامنٹ کے سپانسر ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی عقیل خان، یاسر خان مینز سنگلز کے پہلی دو سیڈ ہیں جبکہ ماہین دادا لیڈیز سنگلز کی ٹاپ سیڈ ہیں،خواجہ سعید حئی آرکانئزنگ کمیٹی کے صدر، مشتاق احمد نائب صدر، محمد خالد رحمانی ریفری اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، ارشاد احمد آرگانئزنگ سیکرٹری، فہیم رمضان، سرور حسین ممبر ہیں مقابلے (آج) صبح دس بجے سے شروع ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :