سپورٹس رائٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ 24 فروری کو منعقد ہوگا

جمعہ 21 فروری 2014 16:13

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) خان کرکٹ کلب کی طرف سے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں پروقار تقریب 24 فروری بروز پیر بارہ بجے جمخانہ گراؤنڈ پشاور میں منعقد ہوگی ان خیالات کا اظہار خان کلب کے صدر خان محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سپورٹس رائٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر پشاور ریجن کے نومنتخب صدر گل زادہ ، فاٹاریجن کے صدر نور الحق بلوچ،فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شاہد خان شنواری ، سابق سیکرٹری پشاو ریجن وصال درانی ، سابق سیکرٹری پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن عزیز خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خان کرکٹ کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :