سینئر نیشنل سکواش چمپئن شپ 23 فروری سے شروع ہوگا ، قمرزمان

جمعہ 21 فروری 2014 16:13

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) سینئر نیشنل سکواش چمپئن شپ 23 فروری سے پی اے ایف سکواش کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگی خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ایسوسی ایشن کے تعاون سے سینئر نیشنل سکواش چمپئن شپ 23 فرور ی بروز اتوار پی ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس پشاور میں شروع ہوررہی ہے جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ایسوسی ایشن کے چیئر مین آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم ملک تجمل حیات خان کرینگے چیمپئن شپ پانچ دن تک جاری رہے گا جس کا فائنل 27 فرور ی کو منعقد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :