کراچی میں کھیلوں کی ترقی کیلئے مدد کرینگے، سپورٹس ڈپلومیسی سے تعلقات مضبوط ہوسکتے ہیں، امریکی قونصل جنرل

جمعہ 21 فروری 2014 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاڈمین نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں باسکٹ بال، بیس بال اور دیگر انڈور کھیلوں میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان اس سطح پر اسپیشل گیمز کا انعقاد خوش آئند ہوگا۔

اسپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے کھیلوں کے رشتے اور آپس کے تعلقات مضبوط ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے اسپیشل کھلاڑی بڑے باصلاحیت ہیں انہوں نے عالمی سطح پر ملک کیلئے کئی میڈلز حاصل کئے انہیں مزید تربیت کے لیے ہم ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کسی کھیل میں حصہ نہیں لیا تاہم کرکٹ میرا پسندیدہ کھیل ہے اور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو پسند کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی مقبول ترین کرکٹر ہیں ان کا مداح ضرور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں کرکٹ مقبول نہیں، وہاں بیس بال پسند کیا جاتا ہے ۔ کرکٹ مشکل گیم ہے اس لیے امریکی اس کی طرف راغب نہیں ہورہے۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ معین خان نے فلوریڈا اور دیگر شہروں میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کو تربیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کو بھی ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :