شدت پسندوں کے حملے کے خطرے کے پیش نظر سب جیل چارسدہ کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی

جمعہ 21 فروری 2014 15:15

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) شدت پسندوں کے حملے کے خطرے کے پیش نظر سب جیل چارسدہ کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، جیل کی عمارت پر مورچے بنانے کا کام شروع کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سب جیل چارسدہ پر شدت پسندوں کی جانب سے حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ ملنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ سب جیل اور اس سے ملحقہ اہم سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس کی ایلیٹ فورس سمیت 97اہلکار تعینات کیے ہیں جو جدید اور خودکار اسلحے سے لیس ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے بکتر بند گاڑیاں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :