فیصل آباد میں تھانہ روڈالہ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں تین اشتہاری ڈاکو ہلاک

جمعہ 21 فروری 2014 15:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) فیصل آباد میں تھانہ روڈالہ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں تین اشتہاری ڈاکو ہلاک ہوگئے، ایک ڈاکو کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ روڈالہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران تین اشتہاری ڈاکوہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا توگاڑی میں موجود ڈاکوؤں نے پولیس پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے تین ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا ہلاک ہونے والوں میں ایک ڈاکو جس کی شناخت آسو آمریا کے نام سے ہوئی اس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی۔

ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکو قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔