کوہاٹ میں قومی امام بار گاہ کے متولی کو نا معلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

جمعہ 21 فروری 2014 15:14

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) کوہاٹ میں قومی امام بار گاہ کے متولی کو نا معلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا کوہاٹ شہر کے تھانہ صدر کے ایس ایچ او اقبال خان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کی صبح نا معلوم افراد نے قومی امام بار گاہ کے متولی شیر محمد طوری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شیر محمد طوری کو گھڑی مواز خان چوک میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صبح کے وقت کچہری جا رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں نے امام بارگاہ کے متولی کے سر میں ایک ہی گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جس کے بعد ان کی لاش کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق کرم ایجنسی کے علاقے پاڑہ چنار سے تھا اور عرصے سے کوہاٹ میں رہائش پذیر تھے۔

متعلقہ عنوان :