مذاکراتی عمل ختم نہیں تعطل کا شکار ہوا ہے ، مذاکرات شروع کرنے کیلئے کافی وقت درکار ہوگا ،رحیم اللہ یوسف زئی

جمعہ 21 فروری 2014 14:58

مذاکراتی عمل ختم نہیں تعطل کا شکار ہوا ہے ، مذاکرات شروع کرنے کیلئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل ختم نہیں تعطل کا شکار ہوا ہے ، مذاکرات شروع کرنے کیلئے کافی وقت درکار ہوگا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے مذاکراتی عمل معطل ہوا ہے تاہم بالکل ختم نہیں ہوا ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں فوجی آپریشن ہو کیونکہ ہم مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاکہ حکومت نے اس لئے مذاکراتی عمل کو معطل کرنے کا کہاکیوں کہ مذاکرات اور دہشتگردی کے واقعات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہماری پوزیشن ابتدا ہی سے یہ تھی کہ پہلے ملک میں امن قائم کیاجائے اس کے بعد مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا۔ گزشتہ حکومت نے بھی پہلے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھاکہ ماضی میں کئے گئے تمام مذاکرات خفیہ طور پر کئے گئے تھے اور ان کا اعلان معاہدے ہونے کے بعد کیاگیاتھا تاہم ا س بار تمام تر مذاکرات میڈیا کے سامنے ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل کے دوران یہ مذاکراتی کمیٹیاں اس لئے بنائی گئی تھیں کیونکہ براہ راست حکومت اور طالبان کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات بہت مشکل سے شروع ہوئے تھے اب اس میں تعطل پیدا ہوگیا ہے لیکن اب اس مذاکراتی عل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے کافی وقت درکار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :