پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان میں آپریشن کی حمایت کرتی ہے، شرجیل میمن

جمعہ 21 فروری 2014 13:00

پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان میں آپریشن کی حمایت کرتی ہے، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان میں آپریشن کی حمایت کرتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کی رینجرز کے ساتھ اچھی کوآرڈی نیشن ہے،اس وقت کراچی پولیس میں تبدیلی کرنا زیادتی ہوگی۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک کے لیے ناسور بن چکے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

پوری قوم فوج اور پاک فضائیہ کے ساتھ ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی پولیس نے کارروائی کے دوران ماڑی پور سے بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑی،اگر دہشت گرد اس کارروائی میں کامیاب ہوجاتے تو بڑی تباہی کا خدشہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ اندرون سندھ پولیس میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں تاہم اس وقت کراچی پولیس میں تبدیلی کرنا زیادتی ہوگی۔