کیلیفورنیا:امریکن انڈین سینٹر میں فائرنگ،4 افراد ہلاک،2 زخمی

جمعہ 21 فروری 2014 11:58

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکن انڈین سینٹر میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، مبینہ خاتون حملہ آور کوگرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست کیلیفورنیا میں امریکن انڈین سینٹر میں میٹنگ کے دوران پیش آیا،جس میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے،فائرنگ کرنے والی مبینہ خاتون حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، اس کی عمر 44 سال ہے۔ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :