امریکا سے بالوسطہ مذاکرات جاری ہیں،افغان طالبان کا دعویٰ،مذاکرات بارے جواب سے گریز،طالبان کے ساتھ قیدیوں کاتبادلہ زیرغورہے،امریکا

جمعرات 20 فروری 2014 23:09

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) طالبان نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حراستی مرکز گوانتانامو بے میں مقید پانچ سینئر طالبان ارکان کے بدلے مغوی امریکی سارجنٹ بووی بیرگ ڈہل کی رہائی کے بارے میں امریکاسے بات چیت ہو چکی ہے،دریں اثنا افغان دارالحکومت کابل میں ایک سینئر افغان اہلکار نے بتایا کہ امریکی اہلکار حال ہی میں کرزئی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھے، جس کا مقصد بووی بیرگ ڈہل سے متعلق ممکنہ تبادلہ ہی تھا،جرمن ریڈیوکے مطابق جمعرا ت کو طالبان کے ایک رکن نے دعویٰ کیاکہا مریکی حراستی مرکز گوانتانامو بے میں مقید پانچ سینئر طالبان ارکان کے بدلے مغوی امریکی سارجنٹ بووی بیرگ ڈہل کی رہائی کے بارے میں امریکاسے بالواسطہ بات چیت ہو چکی ہے،ادھر اس بارے میں بات کرتے ہوئے ایک امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ قیدیوں کا تبادلہ زیر غور ہے تاہم اہلکار نے مذاکرات بارے جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا اِس سلسلے میں باقاعدہ مذاکرات یا بات چیت ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے اِس بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم طالبان کے ساتھ فعال مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں ظاہر ہے کہ اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل کسی وقت بحال ہو جاتا ہے، تو ہم سارجنٹ بووی بیرگ ڈہل کی بحفاظت واپسی کی بات کرنا چاہیں گے، دریں اثنا افغان دارالحکومت کابل میں ایک سینئر افغان اہلکار نے بتایا کہ امریکی اہلکار حال ہی میں کرزئی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھے، جس کا مقصد بووی بیرگ ڈہل سے متعلق ممکنہ تبادلہ ہی تھا۔

متعلقہ عنوان :