جنگ بندی سمیت کسی فیصلے پر عمل درآمد میں کوئی مشکل نہیں: طالبان ترجمان

جمعرات 20 فروری 2014 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہیں، پہلے بھی بات چیت کی پیش کش کی تھی اب بھی پیچھے نہیں ہٹے۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہے تمام حلقے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر بھی متفق ہیں۔

جنگ بندی سمیت کسی بھی اہم فیصلے پر عمل درآمد میں کسی مشکل کا سامنا نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کالعدم تحریک طالبان نے پہلے بھی مذاکرات کی پیش کش کی تھی اور اب بھی پیچھے نہیں ہٹی اسلام سے محبت رکھنے والے طبقات مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کردار ادا کریں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مذاکراتی عمل کی کامیابی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :