سیکیورٹی اہلکا روں نے سبی میلہ کو خونریزی سے بچا لیا ، حملہ آور ہلاک،حملہ آور کا ٹارگٹ سرکس اور موت کا کنواں تھا ، ڈی پی او سبی غلام عباس تارڑ

جمعرات 20 فروری 2014 21:55

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) سیکیورٹی اہلکا روں نے سبی میلہ کو خونریزی سے بچا لیا ، حملہ آور ہلاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تفریح فراہم کرنے والے اپنے کیمپ لگا رہے تھے کہ ایک حملہ آور جس کی عمر تقریبا 15سال کے قریب ہے جو سائیکل پر خود کش حملہ کیلئے آیا اور سرکس میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں پر موجود اہلکاروں نے اسے اندر جانے سے روکا جس کے بعد حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا دھماکے کی جگہ پر دو فٹ کا گڑھا بن گیا دھماکے کے بعد ڈی آئی جی پولیس،ڈی پی او سبی ،و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیر ے میں لے لیا پولیس نے حملہ آور کے سر اور دیگر جسمانی اعضاء کو اپنے قبضے میں لے لیا ڈی پی او سبی غلام عباس تارڑ نے میڈیا کو بتا یا کہ حملہ آور کا ٹارگٹ سرکس اور موت کا کنواں تھا لیکن وہاں پر موجوداہلکاروں نے حملہ آور کو اندر جانے نہیں دیا جس پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے حملہ آور کی عمر پندرہ سال کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :