خیبرپختونخو اسمبلی اجلاس،امن وامان کی صورتحال پربحث،آئی جی پی سمیت پولیس سمیت محکمہ داخلہ کے حکام اوروزیراعلی موجود رہے

جمعرات 20 فروری 2014 21:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں امن و امان پر بحث کے دوران خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل ناصر درانی سمیت صوبائی محکمہ داخلہ کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی امن وامان پر بحث کے دوران ایوان میں موجود تھے وہ امن و امان پر بحث کے دوران اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کی تقریروں کو غور سے سنتے رہے اور ان کے نوٹس لیتے رہے ۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہد نے ایوان کو بتایا کہ آج صوبے میں امن و امان پر اہم بحث ہو رہی ہے اس لئے تمام اراکین ایوان میں امن و امان پر بحث کو غور سے سنیں اور اس دوران وزیراعلیٰ کی نشست پر آ کر انہیں درخواستیں پیش نہ کریں۔ سپیکرنے اس موقع پر آئی جی پولیس ناصر درانی کا شکریہ بھی ادا کیا جو ناسازی طبیعت کے باوجود اسمبلی گیلری میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :