شہید میجر جہانزیب کو ملتان کے آرمی قبرستان میں تمام فوجی اعزازت کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا

جمعرات 20 فروری 2014 20:52

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) پشاور میں دہشتگردوں کے ساتھ دلیرانہ لڑائی لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر جہانزیب کو ملتان کے آرمی قبرستان میں تمام فوجی اعزازت کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں دو روز قبل دہشت گردی کا نشانہ بننے والے میجر جہانزیب کی نماز جنازہ آرمی گراؤنڈ ملتان میں ادا کی گئی،نماز جنازہ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے پڑھائی جس میں کور کمانڈر ملتان عابد پرویز،میجر جنرل شاہد محمد خان،علی موسی گیلانی،احسان الدین قریشی اور ڈی سی او ابرہیم گوندل سمیت فوجی،سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شہید میجر جہانزیب کو تمام فوجی اعزازات کے ساتھ آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر شہید میجرکے والد کا کہنا تھا کہ ان کو بیٹے کی شہادت پرفخرہے اوروہ ایسے کئی بیٹے اپنی دھرتی پر قربان کرنے کو تیارہیں۔

متعلقہ عنوان :