Live Updates

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کابکاوٴ مال کہنے پر عمران خان کو طلب کرنے کا فیصلہ ،ایوان کا استحقاق اور اراکین سینیٹ کے احترام کا تحفظ کمیٹی کی ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جائیگا ،طاہر مشہدی

جمعرات 20 فروری 2014 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے سینیٹرز کو بکاوٴ مال کہنے پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس سینیٹر کرنل(ر)طاہر حسین مشہدی کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین کمیٹی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب اور حکام نے شرکت کی رکن کمیٹی چوہدری جعفر اقبال گجر نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے سینیٹرز کو بکاوٴ مال کہنے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ اس بیان سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے عمران خان کے بیان کے بعد کوئی بھی شخص ایوان کی توہین کرسکتا ہے، کمیٹی اس اہم نوعیت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کو طلب کرے جس پرتمام اراکین کمیٹی نے جعفر اقبال گجر کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی طاہر حسین مشہدی نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے دیئے گئے نامناسب بیان پر ایوان میں پیش کی جانے والی تحریک استحقاق چیئرمین سینیٹ کی منظوری کے بعد کمیٹی کے پاس پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق عمران خان نے ایوان کا استحقاق مجروح کیا ہے، تحریک موصول ہونے کے بعد 8 روز کے اندر عمران خان کو اجلاس میں طلب کیا جائیگا اور انہیں اپنے دفاع کا مکمل موقع بھی فراہم کیا جائیگا، ایوان کا استحقاق اور اراکین سینیٹ کے احترام کا تحفظ کمیٹی کی ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :