شاہد آفریدی کی چوٹ سنجیدہ نوعیت کی نہیں، کل پریکٹس سیشن میں شریک ہونگے‘ ہیڈ کوچ

جمعرات 20 فروری 2014 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ معین خان نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کے چہرے پر آنے والی چوٹ سنجیدہ نوعیت کی نہیں وہ کل جمعہ کو پریکٹس سیشن میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

معین خان نے بتایا کہ ٹارگٹ میچ کے دوران گیندہیلمٹ کی جالی پر لگنے سے شاید آفریدی کے چہرے پر ہلکا سا زخم آیا ہے ۔شاہد آفریدی بالکل فٹ ہیں اور کل پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے

متعلقہ عنوان :