کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاروں کے مزید 52ارب 20کروڑ روپے ڈوب گئے ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 180.13پوائنٹس کمی سے 25506.80پوائنٹس پر بند ہوا
جمعرات 20 فروری 2014 19:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتار چڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 25600 نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید 52ارب 20کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت6.01فیصد زائد جبکہ62.56فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،آئل،انرجی ،سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25718پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک اور شمالی وزیرستان پر ممکنہ آپریشن کی اطلاعات کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 25443پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.