کراچی، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 465فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 20 فروری 2014 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارے میں چار سوپینسٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ دو ارب پانچ کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعداوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری دوہزار چودہ کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ چار سو پینسٹھ فیصد اضافے سے دو ارب پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔

جوگزشتہ مالی سال اسی عرصے میں چوالیس کروڑ دس لاکھ ڈالرتھا۔ ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں غیرمعمولی اضافے کی سے سب سے بڑی وجہ کولیشن سپورٹ فنڈ کا بروقت نہ آنا،، تجارتی خسارے میں اضافہ اور بیرونی سرمایہ کاری میں سست روی ہے۔ بڑھتا کرنٹ اکاونٹ خسارہ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی کا سبب بن رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :