حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان لانے میں ناکام،غیر ملکی سرمایہ کاری ساڑھے 27 فیصد گر گئی

جمعرات 20 فروری 2014 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) حکومت تمام تردعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب نہ ہوسکی، غیرملکی سرمایہ کاری ساڑھے ستائیس فیصد گرگئی۔ حکومت نے اقتدار کے پہلے سال ہی ساڑھے تین ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لانے کا وعدہ کیا تھا،، تاہم ساڑھے سات ماہ گزرنے کے باوجود صرف پچاس کروڑ ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری ہی ممکن ہوسکی۔

(جاری ہے)

توانائی بحران اور امن و امان کی مخدوش صورتحال سرمایہ کاری کے انخلا کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ مالی سال دو ہزار سات آٹھ میں غیرملکی سرمایہ کاری پانچ ارب چالیس کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر تھی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک غیرملکی سرمایہ کاری نہیں بڑھے گی، توازن ادائیگی دباو کا شکار رہے گی۔ واضح رہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں ناکامی پر وزیراعظم نوازشریف گزشتہ ہفتے تمام باسٹھ اعزازی انویسٹمنٹ کاونسلرز کو برخاست کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :