وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات،استقبالیے میں شرکت، چین کی مدد سے شروع کئے جانیو الے منصوبوں کو اسی تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا جیسے میٹرو بس پراجیکٹ مکمل کیا گیا،بیجنگ میں چین اور پاکستان کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے ‘ جس کے تحت چین پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،لاہور ملتان موٹر وے کے لئے تعاون کے اعلان پروزیراعظم چین کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں‘ وزیر اعلی پنجاب کی گفتگو
جمعرات 20 فروری 2014 19:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور ان کے وفد نے اپنے دورے کے تیسرے روز بھی بیجنگ میں بجلی پیدا کرنے والی مختلف کمپنیوں ،مالیاتی اداروں ،ترقیاتی محکموں اور بنکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور ان سے پنجاب میں کوئلے ،شمسی توانائی اور پانی سے بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کی مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔
ان ملاقاتوں کے نتیجے میں پنجاب میں توانائی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے ۔وزیر اعلی نے ان ملاقاتوں میں چینی سرمایہ کاروں کو بتایا کہ جنوبی پنجاب میں سولر انرجی پر مبنی پاور پلانٹ اس سال کے آخر تک کام شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے آسانی پیدا کرنے کیلئے حکومت پنجاب ابتدائی طور پر بجلی کے مختلف کارخانوں میں خود بھی سرمایہ کاری کرے گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.