100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات کا خصوصی کارڈ دیا جائے گا

جمعرات 20 فروری 2014 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2014ء) ایف بی آر نے 100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات اور استحقاق کا خصوصی کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ ایف بی آرکے اعلامیے کے مطابق کارڈ ہولڈرز کو ایئر پورٹ کے امیگریشن کاوٴنٹر پر وی وی آئی پی سہولتیں ملیں گی۔کارڈ ہولڈرز کا بیگج الاوٴنس 5سو ڈالر سے بڑھا کر 5 ہزار ڈالر کر دیا گیا ہے ،جبکہ انہیں سرکاری بلیو پاسپورٹ بھی جاری کیا جائے گا۔