ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیرصدار اعلی سطح اجلاس،پشاورکیلئے ماس ٹرانزٹ

جمعرات 20 فروری 2014 17:36

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء)خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز کی صدارت میں پشاور شہر کے لئے ماس ٹرانزٹ سسٹم سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا اس دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے مشیر برائے ٹرانسپورٹ ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنی ترقی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی وترقیات کے علاوہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB)کے ٹیم لیڈر مسٹر پیٹر ٹرینر, سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد ہمایون ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سکندر قیوم، اربن پالیسی یونٹ کے ایگریکیٹو ڈائریکٹر زبیر اظہر قریشی ، کمشنر پشاور کپٹن ریٹائرڈ منیراعظم ، ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر السلام ، ایڈمینسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن رشید احمد خان اور قومی تعمیر کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیم لیڈر مسٹر پیٹرینر نے اجلا س کو پشاور شہر میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس بارے میں مختلف امور اور قابل عمل تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔