راولپنڈی، ڈاکٹر طاہر القادری نے ہر مشکل گھڑی میں ملک و ملت کی بہترین رہنمائی کی،فخرزمان عادل

جمعرات 20 فروری 2014 17:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری ایک ایسی شخصیت ہیں جن پرامت مسلمہ بجا طور پر فخر کرسکتی ہے۔قوت نافذہ نہ ہونے کے باوجود ملک اور بیرون ملک ان کی خدمات کا ایک طویل سلسلہ ہے۔اگر قوم ان پر اعتماد کرے اور ساتھ دے تو وہ وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی گواہ ہے کہ انہوں پچھلے تیس سالوں میں ہر مشکل گھڑی میں ملک و ملت کی بہترین راہنمائی کی مگرنااہل مقتدر طبقات ان کے مشورں پر عمل کرنے سے ہمیشہ گریزاں رہے اور ذلت ہمارا مقدر بن گئی۔

قوم کا مقدر بدلنے بارے حکمرانوں سے مایوس ہو کر اب وہ خود میدان عمل میں نکل آئے ہیں۔پرامن انقلاب کے لئے ایک کروڑافراد کی تیاری کاکام زور وشور سے جاری ہے، جلد سب کچھ بدل کر رکھ دیں گے۔ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن دبئی کے صدر فخر زمان عادل نے گزشتہ روزمنہاج پبلک سکول بنگش کالونی میں ڈاکٹر طاہر القادری کے 63 یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے نذیر ہزاروی ،علامہ یاسر اور علامہ میر زمان قادری نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :