عمرہ کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ‘ سعودی حکومت کی طرف سے 20لاکھ ویزوں کا اجراء

جمعرات 20 فروری 2014 17:30

مدینہ منور ہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء)عمر ہ کے لئے دوسرے ملکوں سے سعودی عرب آنے والوں میں سب سے زیا دہ تعداد پاکستانی زائر ین کی ہے جب کہ انڈو نیشیا‘ ایران اور بھارت کے مسلمان بالترتیب دوسر ے‘ تیسرے اور چو تھے نمبر پر ہیں ۔سعودی وزارت حج کے ذرائع کے مطابق ما ہ رواں کے دوران عمر ہ کر نے والوں کی تعد اد گزشتہ سال اسی مہینے میں عمر ہ کر نے والوں کی تعداد سے 14فیصد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر حج ڈاکٹر بند ر بن الحجار نے بتا یا ہے کہ ماہ صفر میں عمر ہ سیز ن کے آغاز سے اب تک 20لاکھ سے زائد افراد کو عمر ے کے ویز ے جا ری کئے جا چکے ہیں تو قع ہے کہ رمضان المبا رک تک 50لاکھ سے زائد ویز ے جا ری کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت حج عمر ہ کمپنیوں کی طر ف سے زائر ین کو مہیا کی جانے والی رہائش ‘ٹرانسپور ٹ اور دیگر سہولتوں کی مانیٹرنگ کر رہی ہے ۔ ان کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بزرگوں اور جسمانی طور پر کمزور افراد کے لئے خصوصی انتظاما ت کئے جائیں ۔