کراچی، 24فروری سے شروع ہونیوالی انسداد پولیومہم خطرے میں

جمعرات 20 فروری 2014 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) کراچی میں 24 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم خطرے میں پڑگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نفری کی کمی کے باعث سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔ذرائع کے مطابق چوبیس فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم پھرخطرے میں پڑگئی ہے۔پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی کو تاحال حتمی شکل نہ دی جاسکی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے مختلف تجاویز اور تحفظات پر آج اجلاس ہوگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے شہر میں بیک وقت انسداد پولیو مہم نہ شروع کی جائے۔ نفری کی کمی کے باعث بیک وقت تمام ٹیموں کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔ پولیس نے یوسی کی سطح پر مرحلہ وار مہم چلانے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، انسداد پولیو ٹیموں اور پولیس کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

متعلقہ عنوان :