جنوری 2014کے دوران روس میں کوئلے کی پیداوار میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 20 فروری 2014 16:42

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) جنوری 2014کے دوران روس میں کوئلے کی پیداوار میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روسی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک مہینے کے دوران کوئلے کی 28.5 ملین پیداوار حاصل ہوئی جبکہ اس عرصہ میں 12.3 ملین ٹن کوئلہ برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ توانائی کے مطابق سال کے پہلے مہینے میں پیداوار میں اضافہ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے۔ روس کی حکومت نے 2030ء تک کوئلے کی پیداوار 430 ملین ٹن سالانہ تک لیجانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کیلئے 110 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :