ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت فیورٹ ہے،سریش رائنا

جمعرات 20 فروری 2014 16:04

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین سریش رائنا نے کہاہے کہ بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے سخت محنت کی ہے۔امید ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت فتح حاصل کرے گا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اس ورلڈ کپ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا جائے اور شائقین کرکٹ کو جیت کا تحفہ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے موسمی حالات ٹیم کو پریشان نہیں کریں گے بلکہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ملنے والے ہر چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ورلڈ کپ میں ٹیموں کے درمیان کانٹے کیمقابلے کی توقع ہے اور ان کے خیال میں بھارتی ٹیم اس ورلڈ کپ میں فیورٹ ہوگی ۔خیال رہے اس ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 21 مارچ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی -

متعلقہ عنوان :