ماجد علی نے ٹاپ سیڈ حمزہ اکبرکو اپ سیٹ شکست دیکر چھٹی قومی جونیئراسنوکرچیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 20 فروری 2014 16:04

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) ماجد علی نے ٹاپ سیڈ حمزہ اکبرکو اپ سیٹ شکست دے کر چھٹی قومی جونیئراسنوکرچیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں حارث ندیم سے مقابلہ ہوگا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ایشین رنر اپ ماجد علی نے قومی سینیئرچیمپیئن حمزہ اکبر کو ایک کے مقابلے میں پانچ فریم سے آؤٹ کلاس کیا۔

(جاری ہے)

ماجد نے تیسرے فریم میں ایک سو ایک کا بریک بھی کھیلا۔ ماجد کی جیت کا اسکور 78-13، 87-6، 101-0، 64-31، 53-66اور92-1رہا۔ دو سر ے سیمی فائنل میں سندھ چیمپیئن حارث ندیم نے پنجاب کے محمد فہیم کو پانچ تین فریم سے شکست دی۔ اس سے پہلے کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں حمزہ اکبرنے محمد رفیق کو ہرایا۔ ماجد علی نے عامر طارق کو4-1 سے مات دی۔ حارث ندیم نے عبدالر حیم کو 4-0 سے آؤٹ کلاس کیا۔ محمد فہیم نے نعمان اقبال کے خلاف 4-2 سے فریم سے کامیابی حاصل کی۔