درہ آدم خیل میں شہید ہونے والے میجرجہانزیب مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جمعرات 20 فروری 2014 16:01

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) چند روز قبل درہ آدم خیل میں شدت پسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے میجر جہانزیب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میجر جہانزیب کی نماز جنازہ ملتان کے آرمی گراؤنڈ میں ادا کی گئی ان کی نماز جنازہ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور عالم دین علامہ حامد سعید کاظمی نے پڑھائی جس میں شہید کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، کور کمانڈر ملتان لیفٹیننت جنرل عابد پرویز سمیت اعلیٰ فوجی افسران، سیاسی ، مذہبی و سماجی جماعتوں کے رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر شہید میجرکےوالد کا کہنا تھا کہ ان کو بیٹے کی شہادت پرفخرہے اوروہ ایسےکئی بیٹے اپنی دھرتی پر قربان کرنے کو تیارہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل درہ آدم خیل کے علاقے کوہی حسن خیل میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا تھا جس کےنتیجے میں میجر جہانزیب شہید ہوگئےتھے۔

متعلقہ عنوان :