مشرقی و مغربی سرحدوں پر خطرات کا سامنا ہے،دفتر خارجہ

جمعرات 20 فروری 2014 14:52

مشرقی و مغربی سرحدوں پر خطرات کا سامنا ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ ہمیں مشرقی و مغربی سرحدوں پر خطرات کا سامنا ہے۔‫بڑی تعداد میں فوج سعودی عرب بھیجنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء ملتوی کرنے سے متعلق درخواست سے لاعلمی ظاہر کر دی۔ تسنیم اسلم نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی سینٹ کام چیف جنرل لائیڈ آسٹن کے دورہ پاکستان سے متعلق آئی ایس پی آر بیان جاری کر چکا ہے، تسنیم اسلم نے ‫پاکستان کی جانب سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کو چند ماہ تک ملتوی کرنے کی کسی بھی درخواست سے لاعلمی ظاہر کی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پانچ ایرانی گارڈز کے اغواء کے معاملے پر پاکستانی و ایرانی حکام آج دوسرے روز بھی کوئٹہ میں ملاقات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تسنیم اسلم نے کہا کہ ‫پاکستان اپنی فوج سیکورٹی مقاصد کے لیے سعودی عرب نہیں بھیج رہا۔اس سلسلے میں سعودی ولی عہد سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ‫ہمیں مشرقی و مغربی سرحدوں پر خطرات کا سامنا ہے، ‫بڑی تعداد میں فوج سعودی عرب بھیجنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ‫انٹرکشمیر ٹریڈ کے حوالے سے ورکنگ گروپ کا اجلاس رواں ماہ ہو گا ، ‫اجلاس میں پاکستانی ڈرائیور کی گرفتاری پر بھی بات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیا اور کہا کہ ‫مولانا مسعود اظہر کالعدم جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، انکے بیانات حکومت پاکستان کی پالیسی نہیں، تسنیم اسلم نے کہا کہ ‫شام کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ‫دیگر ممالک میں حکومتی تبدیلی میں دلچسپی رکھنا پاکستان کی پالیسی نہیں ، شام کے لوگوں کو اپنے مسئلے کا پرامن حل نکالنا چاہئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں کی شہادت کی جگہ اور لاشوں کی موجودگی کی تصدیق کر رہے ہیں ۔ ‫واقعے کی تصدیق پر افغان حکومت سے رابطہ کریں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگہ دیش کی حکومت نے پاکستانی ٹیم کی مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :