شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری قابل مذمت ہے، پروفیسرابراہیم

جمعرات 20 فروری 2014 12:25

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری قابل مذمت ہے، پروفیسرابراہیم

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے شمالی وزیرستان میں بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے طالبان اور حکومت دونوں سے فورا جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک حکومت کی جانب سے سے ہے طالبان کی جانب سے نہیں، حکومت سے پوچھا جائے کہ ڈیڈ لاک کب ختم ہو گا۔پروفیسرابراہیم کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈیڈ لاک کیسے ختم ہو گا اس بارے میں اللہ ہی بہتر جانتا ہے، طالبان کہہ چکے ہیں کہ وہ جنگ بندی کردیں گے لیکن حکومت بھی جنگ بندی کا اعلان کریں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال جو بھی ہو امن کی کوششیں جاری رکھیں گے، ایک دوسرے پرحملوں اور الزامات سے مسائل حل نہیں ہونگے، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے 3 روز قبل 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے تھے اور پھربدھ اورجمعرات کی درمیانی شب پاک فضائیہ کی جانب سے جوابی کارروائی میں شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے غیر ملکیوں سمیت 35 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے ٹھکانوں کو بتاہ کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :