کراچی، رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشنز، کالعدم تنظیم سمیت 30 افراد گرفتار

جمعرات 20 فروری 2014 11:39

کراچی، رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشنز، کالعدم تنظیم سمیت 30 افراد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشنز میں کالعدم تنظیم کے اہم کارندے سمیت 30 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز اور پولیس نے کٹی پہاڑی اور اطراف کے علاقے میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں بد نام زمانہ منشیات فروش کے اڈوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ کار روائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کارندے سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کر کے ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ رینجرز کی مختلف علاقوں میں کار روائیوں کے دوران کالعدم تنظیم اور گینگ وار کے کارندوں سمیت 24 ملزم پکڑے گئے۔

متعلقہ عنوان :