اصل میں آپریشن کرنا ہے،باقی سب کہانیاں ہیں، مولانا فضل الرحمن

بدھ 19 فروری 2014 23:26

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2014ء) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اصل میں آپریشن کرنا ہے ،باقی سب کہانیاں ہیں، طالبان سے مذاکرات کے لیے بننے والی کمیٹیاں کسی اور نے بنائی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنایا گیا میکانزم کافی نہیں تھا اور یہ کہنا کہ امن کو ایک اور موقع دیا، یہ جملہ مشکوک تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی لوگوں کی ہے مگر مذاکرات کے لئے نمائندگی غیر سیاسی لوگوں کو دی گئی ہے، اگر مفاہمت کرانی ہے تو صرف طالبان نہیں بلکہ عسکریت پسندی کو سامنے رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :