کسی بھی صورت میں طالبان جیسے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں،شرجیل انعام میمن،میں امید کرتا ہوں کہ وفاقی حکومت جلد ہی طالبان کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کریگی،ظہرانے پر گفتگو
بدھ 19 فروری 2014 21:46
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں طالبان جیسے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونے چاہییں اور ایسے ملک دشمن عناصر کیخلاف کاروائی کرنا ضروری ہے، میں امید کرتا ہوں کہ وفاقی حکومت جلد ہی طالبان کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو جام میں میر شیر محمد کی جانب سے دیے گئے ظہرانے پر گفتگو میں کیا۔
کراچی ٹارگیٹڈ آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگیٹیڈ آپریشن پی پی پی نہیں بلکہ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کر رہے ہیں جوکہ احسن طریقے سے جاری ہے جس کے تحت کئی بدنام دہشت گرد گرفتارہو رہے ہیں جس کے رد عمل میں پولیس ، رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن نہ تو کسی پارٹی کیخلاف ہے اور نہ ہی کسی گروپ کیخلاف رد عمل ہے یہ صرف ان دہشتگردوں کیخلاف ہے جنہوں نے 30سالوں سے کراچی کو یرغمال بنا کے رکھا ہے، حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات ک حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل ہوتا تو ہمیں کوئی بھی اعترا ض نہ ہوتا مگر ہمیں پتہ ہے کہ دہشتگرد کبھی بھی مذاکرات کو نہیں مانیں گے جن لوگوں کے ہاتھ ہزاروں پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہوں وہ اتنے معصوم نہیں ہو سکتے جوکہ محبت سے امن کی بات سمجھیں، انہوں نے کہا کہ طالبان یا دیگر کاالعدم تنظیمیں یا دہشتگرد پورے ملک میں پھیل گئے ہیں جن کو ختم کرنے کیلئے ہماری قوم کو متحد ہو کے تمام دہشت گردوں کا سامنا کرنا ہوگا، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہییں اوراس حوالے سے حکومت سندھ نے اسمبلی سے بل بھی منظور کروایا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم ”جی ایس ایم اے“ کا ایف بی آر کی جانب سے صارفین کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
-
امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا افغانستان سے متصل پاکستانی علاقے کا دورہ
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.