سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بیمہ کمپنیوں اور تکافل کمپنیوں کے لئے آڈیٹرز کی منظور شدہ فہرست جاری کردی

بدھ 19 فروری 2014 21:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے قانون کے مطابق اپنی انضباتی ذمہ رایاں ادا کرتے ہوئے انشورنس سیکٹر کے فروغ کے لئے بیمہ کمپنیوں اور تکافل کمپنیوں کے آڈٹ کے لئے آڈیٹرز کی منظور شدہ فہرست جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق فہرست اے میں موجود آڈٹ کمپنیاں ہر قسم کی بیمہ اور تکافل کمپنیوں کا آڈٹ کرنے کی اہل ہیں جبکہ فہرست بی میں موجود آڈٹ کمپنیاں صرف ان کمپنیوں کا آڈٹ کرنی کی اہل ہو گی جن کے اثاثوں کی ملکیت ایک ارب سے کم ہو گی۔

منظور شدہ آڈیٹرز کی فہرست کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ بیمہ کمپنیاں صرف منظور شدہ آڈیٹرز سے آڈٹ کرانے کی پاپند ہوں گی۔ بیمہ کمپنیوں کے لئے آڈیٹر کی منظوری ، ایس ای سی پی کی جانب سے پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں اصلاحات متعارف کروانے کے لئے مہم کا حصہ ہے جس کا مقصدبیمہ کمپنیوں میں شفافیت قائم کرنا اور ملک میں انشورنس کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :