اسلحہ سیکنڈل ،پشاورہائیکورٹ نے رضاعلی کی گرفتاری کے خلاف رٹ پر نیب سے وضاحت طلب کرلی

بدھ 19 فروری 2014 21:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) پشاور ہائی کورٹ نے اسلحہ خریداری سکینڈل کیس میں گرفتارملزم رضا علی خان کی گرفتاری کے خلاف رٹ درخواست پر نیب سے وضاحت طلب کرلی ہے اور آئندہ سماعت پر اس حوالہ سے مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ملک منظور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے رضا علی خان کی جانب سے ان کی غیر قانونی گرفتاری اور ضمانت کے حوالے سے دائر رٹ درخواستوں کی سماعت کی سماعت کے موقع پر ملزم رضا علی خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں ان کے موکل گواہ کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ اسے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے ان کے مطابق چھ ہفتے ہوگئے ہیں کہ وہ کسٹڈی میں ہے نیب کی طرف سے عدالت عالیہ میں وکلاء نے ان کی کسٹڈی کے حوالے سے دو رکنی بنچ کو آگاہ کیا اس موقع پر جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دئیے کہ نیب کو آخری وارننگ دے رہے ہیں کہ رضا علی خان کی گرفتاری اور ان سے کی جانے والی تحقیقات کے حوالہ سے مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے فاضل دو رکنی بنچ نے رضا علی خان کی غیر قانونی گرفتاری پر نیب کو آخری وارننگ دیتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :