اپوزیشن لیڈر نے 8افراد کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس اور تحر یک التواء کار جمع کروادی،صوبے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بحث کیلئے فوری طور پر پنجاب اسمبلی کااجلاس بلانے کا مطالبہ
بدھ 19 فروری 2014 21:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے لاہور میں8افراد کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس اور تحر یک التواء کار جمع کروادی جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے صوبے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بحث کیلئے فوری طور پر پنجاب اسمبلی کااجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں کو سیر وتفریح سے فرصت نہیں ‘صوبہ میں حکو مت اور پو لیس کی رٹ دور بین سے بھی نظر نہیں آتی ‘لاہور سمیت پو راپنجاب جرائم پیشہ لوگوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے ‘حکمرانوں نے اپنی ذمہ داروں کو پورا نہ کیا تو حکمرانون کیخلاف سڑکوں پر آنے سے بھی گر یز نہیں کیا جا ئیگا ۔
لاہور میں قتل ہونیوالے8افراد کی نمازجنازہ میں شر کت کیلئے گوجرانوالہ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا کہ پنجاب حکو مت صوبے میں امن وامان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ان کے پاس اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہو تا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پنجاب کے حکمران صوبے کے مسائل کے حل پر توجہ دینے کی بجائے غیر ملکی دوروں اور وفاق کے معاملات میں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں جسکی وجہ سے پنجاب جرائم پیشہ افراد کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا کر صوبے میں امن وامان کی بگڑاتی ہوئی صورتحال پر ایوان میں بحث کروائی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.