پیپلزپارٹی حکومت نے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے پر میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیا مسقط جانے سے روکا گیا، نبیل گبول

بدھ 19 فروری 2014 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ سابقہ پیپلزپارٹی دور حکومت میں کراچی کو فوج کے حوالے کرنے پر حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر مسقط جانے سے روکنے کی کوشش کی تھی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نے انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں انکی کی پارٹی کا منتخب رکن قومی اسمبلی ہونے کے باوجود جب انہوں نے دہشتگردی کے واقعات بڑھنے کے بعد کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تو پیپلزپارٹی حکومت کی طرف سے ان کا نام ایک ٹیلی فون پر ایف آئی اے حکام نے ای سی ایل لسٹ میں ڈال دیا اور جب وہ ان دنوں مسقط جانے کیلئے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تھے تو ائیرپورٹ پر ایف آئی اے حکام ایک کمرے میں انہیں لے گئے جہاں بورڈ پر انکا بڑے واضح حروف میں نام لکھا ہوا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پیپلزپارٹی قیادت سے اس بارے میں دریافت کیا تو ان کا نام ای سی ایل فہرست سے منہا کر کے انہیں مسقط جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :