پاکستان کو القاعدہ ، تحریک طالبان ، لشکر جھنگوی اوردیگر کالعدم تنظیموں کے حملوں کے چیلنجز کا سامنا ہے ،طارق لودھی ،دہشتگردی کیلئے مشرقی و مغربی سرحدوں سے اسلحہ سمگل کرکے اندرون ملک لایا جا رہاہے،ڈی جی نیشنل کرائسزمینجمنٹ ۔ تفصیلی خبر

بدھ 19 فروری 2014 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) ڈی جی نیشنل کرائسزمینجمنٹ طارق لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کو القاعدہ العالمی ، تحریک طالبان افغانستان و پاکستان ، لشکر جھنگوی ،فرقہ وارانہ ، لسانی ، نسلی کالعدم تنظیموں اور بیرونی دہشتگردتنظیموں کے حملوں کے چیلنجز کا سامنا ہے دہشتگردی کیلئے مشرقی و مغربی سرحدوں سے اسلحہ سمگل کرکے اندرون ملک لایا جا رہاہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی نیشنل کرائسزمینجمنٹ طارق لودھی نے بتایا کہ القاعدہ ، تحریک طالبان پاکستان وافغانستان ،لشکرجھنگوی، کالعدم فرقہ وارانہ تنظیمیں ،بھارتی وبیرونی خفیہ عناصر کو اندرونی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، تحت فاٹا اورخیبرپختونخوا میں تحریک طالبان، القاعدہ، لشکرجھنگوی اورغیرملکی مدد رکھنے والے دہشتگرد گروپوں کے حملوں کا خطرہ ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں القاعدہ ، تحریک طالبان اورلشکرجھنگوی کالعدم تنظیمیں دہشتگرد حملے کرسکتی ہیں گلگت بلتستان میں تحریک طالبان پاکستان ،کالعدم فرقہ وارانہ گروپوں اورلشکرجھنگوی سے دہشتگردی خطرات لاحق ہیں جبکہ آزاد جموں وکشمیر میں بھارتی مدد رکھنے والے دہشتگرد خطرہ ہیں پنجاب میں تحریک طالبان ،لشکرجھنگوی اورکالعدم تنظیمیں دہشتگرد حملے کررہی ہیں صوبہ سندھ میں تحریک طالبان پاکستان ،لشکرجھنگوی، القاعدہ،لسانی دہشتگرد تنظیمیں، جرائم پیشہ مافیا اورٹارگٹ کلر اندرونی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں جبکہ بلوچستان میں القاعدہ ،تحریک طالبان پاکستان ،لشکرجھنگوی ، بلوچ انتہاپسند گروپ، بی آر اے، بی این پی، لشکربلوچستان ،بی ایل یو ایف، بی ایم ڈی ٹی، بی بی پی اے، بی ڈبلیو ایل اے ، بی آر پی اے، بی این ایل اے ، یو بی اے، بی ایل ایف وغیرملکی مدد رکھنے والے عناصر پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تبایاکہ پاکستان کی مشرقی اورمغربی سرحدوں سے دہشتگردوں اوراسلحہ کی ترسیل ہوتی ہے جس میں سرحدوں کے آر پار منظم جرائم پیشہ گروپ متحرک ہیں ۔ ڈی جی نیشنل کرائسز مینجمنٹ طارق لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایساف اورنیٹو افواج کی موجودگی اورافغانستان میں بدامنی سے پاکستان کی سلامتی متاثر ہورہی ہے جبکہ بھارت سے کشمیر کے معاملہ پر سرد جنگ بھی آزاد کشمیر میں دہشتگردی کا موجب ہے ۔