لاہور، قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے سابق بیویوں کو ہراساں کرنیوالااے ایس آئی کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتار، اگر ایک اے ایس آئی آپ کے قابو میں نہیں تو باقی فورس کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے، جسٹس مظاہر اکبر نقوی کا سی پی او فیصل آباد سے استفسار
بدھ 19 فروری 2014 20:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے سابق بیویوں کو ہراساں کرنے والے اے ایس آئی کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی حراست میں لے لیا گیا ۔جبکہ عدالت نے حیرت سے استفسار کیا کہ یہ کیسا پولیس والا ہے، چھ چھ شادیاں کرتا ہے اور کسی کے قابو میں نہیں۔بدھ کے روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے کیس کی سماعت کی۔
فیصل آباد کی درخواست گزار نسیم بی بی نے موقف اختیارکیاکہ اس کے سابق شوہر اے ایس آ ئی مقصود نے اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوزبنارکھی ہیں اور اب اسے بلیک میل کررہاہے ۔ نسیم بی بی کا الزام تھا کہ اے ایس آئی مقصود نے اس کی 19سالہ بیٹی کے لئے اس سے شادی کی اور طلاق کے باوجود بیٹی کو اس کے حوالے نہیں کررہا۔(جاری ہے)
عدالت نے سی پی او فیصل آباد کو طلب کر لیا اور استفسار کیا کہ اگر ایک اے ایس آئی آپ کے قابو میں نہیں تو باقی فورس کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ پولیس ملک چلانے کے لیے بنیادی فورس ہے، پولیس کا حال یہ ہے تو ملک کا کیا بنے گا۔سی پی او نے عدالت کو لڑکی کی جلد بازیابی اور ملزم کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔ عدالت نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جسکے بعد عدالتی کمرے سے باہر نکلتے ہی پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا۔مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.