شمالی وزیرستان، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق، 6 زخمی

بدھ 19 فروری 2014 17:41

شمالی وزیرستان، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق، 6 زخمی

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) شمالی وزیرستان میں نا معلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائر کرکے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی شام شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے آنے والی کالے شیشوں والی گاڑی میں سوار افراد کو پیچھے سے آنیوالی دو گاڑیوں میں میں سوار افراد نے فائرنگ کی جس میں موجود 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ6 افراد زخمی ہو گئے ہیں.مرنے والوں کی شناخت کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی یاد رہے ایک ہفتے کے دوران شمالی ویرستان کے مختلف مقامات پر تیرہ افراد کو ہلاک کیا گیا جن کی اکثریت تحریک طالبان پاکستان سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :