جب تک حکومت ہمارے خلاف آپریشن بند نہیں کر دیتی ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی، طالبان ترجمان

بدھ 19 فروری 2014 16:46

جب تک حکومت ہمارے خلاف آپریشن بند نہیں کر دیتی ہماری کارروائیاں جاری ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) تحریک طالبان پاکستان نے ملک میں اپنے خلاف جاری آپریشن کی بندش تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نا معلوم مقام سے تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک طالبان ساتھیوں اور مجاہدین کی بوری بند لاشوں اور جعلی پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلہ میں ہم نے کئی بار حکومتی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات کیلئے طالبان مجاہدین کیخلاف آپریشن بند کر نا ضروری ہے لیکن ان کے رویوں میں کمی کے بجائے روز بروز شدت آ رہی ہے اور ایسے حالات میں سیزفائر کا اعلان نا ممکن ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی کی کارروائی اقدامی تھی اور اسی دن ہمارے دس ساتھیوں کو شہید کیا گیا تھا اور السی وجہ سے ہمارے ساتھیوں نے ایسا قدم اٹھایا انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تحریک طالبان پاکستان کیخلاف خفیہ اداروں کی طرف سے ایسے اقدامات اٹھانے سے مذاکرات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور ایسے حالات میں ہم سیز فائر کااعلان نہیں کر سکتے۔ اگر حکومت واقعی ملک میں دیکھنا چاہتی ہے تو تحریک طالبان کیخلاف جعلی پولیس مقابلے فوری طور پر بند کرے تب ہم سیز فائر پر سوچ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :