آزاد کشمیر اوربلوچستان میں بھارت براہ راست کارروائیوں میں ملوث ہے،نیشنل کرائسس منیجمنٹ سیل

بدھ 19 فروری 2014 16:27

آزاد کشمیر اوربلوچستان میں بھارت براہ راست کارروائیوں میں ملوث ہے،نیشنل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) ڈی جی نیشنل کرائسس منیجمنٹ سیل طارق لودھی نے کہا ہے کہ ملک میں مشرقی اور مغربی سرحدوں سے اسلحہ آرہا ہے جبکہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھارت براہ راست کارروائیوں میں ملو ث ہے۔رانا شمیم احمد کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس ک دوران ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائسس منیجمنٹ سیل طارق لودھی نے ملک میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی میں ملوث عوامل سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مشرقی اورمغربی سرحدوں سے دہشت گرد اوراسلحہ داخل ہورہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں القاعدہ ،تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی موجود ہیں جو اندرون خانہ کافی فعال ہے۔ طارق لودھی نے بتایا کہ بلوچستان میں القاعدہ ،13 کالعمدم تنظیمیں اور تحریک طالبان پاکستان جبکہ پنجاب میں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی بڑا خطرہ ہیں، سندھ میں لشکر جھنگوی ،القاعدہ اور ٹارگٹ کلرز دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں تحریک طالبان پاکستان کے علاوہ القاعدہ اور غیر ملکی عناصر کارروائیاں کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :