سعود ی عرب میں دو پاکستانی بورے والا کے رہائشی کار حادثہ میں جاں بحق

بدھ 19 فروری 2014 16:18

بورے والا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) سعود ی عرب میں دو پاکستانی بورے والا کے رہائشی کار حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر خمیس میں بورے والا چک نمبر461/EB کے رہائشی محمد امین، محمد اقبال کار حادثے میں جان بحق ہو گئے جن کی تدفین سعودی عرب میں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

محمد اقبال ایک ماہ قبل ہی سعودی عرب میں محنت مزدوری کیلئے گیا ہو ا تھا۔ لواحقین کے مطابق مرحومین کی تین تین بچے تھے۔

متعلقہ عنوان :